29 دسمبر ، 2023
سینیئر سیاستدان شیریں مزاری کی صاحبزادی اور انسانی حقوق کی معروف کارکن اور وکیل ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ایمان مزاری نے ساتھی وکیل عبدالہادی کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔ دونوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
سفید ساڑھی اور سفید پھول کے دلہن کی سادگی کو سوشل میڈیا پر سب نے سراہا۔
دولہے عبدالہادی نےکہا کہ انہیں اپنی محبت مل گئی، دوستوں اور عزیزوں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینےکا سلسلہ جاری ہے۔