Time 04 جنوری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دلہا دلہن کو پورے خاندان کے ساتھ رسومات ادا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے/ فوٹو سوشل میڈیا
شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دلہا دلہن کو پورے خاندان کے ساتھ رسومات ادا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتا کی بیٹی آئرہ خان نے اپنے دوست نوپور شکھرے سے شادی کی، آئرہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز سے ہوچکا ہے جس میں دلہا دلہن کو شادی کے جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دلہا دلہن کو پورے خاندان کے ساتھ رسومات ادا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب میں شوبز ستاروں کے ساتھ ساتھ بھارت کی دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ آئرہ کی شادی کے ساتھ جوڑے کا منفرد لباس بھی ان دنوں خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کررہے ہیں۔

عامر خان کی بیٹی کی شادی کی بڑی تقریب 5 جنوری کو بھارتی شہر ادے پور میں ہوگی اور ریسیپشن ممبئی میں ہوگا۔

مزید خبریں :