Time 04 جنوری ، 2024
کھیل

642 گیندوں میں فیصلہ، بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ ڈیڑھ دن میں ختم ہو گیا جس کے بعد اس میچ  نے تاریخ کے مختصر ترین ٹیسٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں مجموعی طور پر 642 گیندوں میں فیصلہ ہو گیا۔

پہلی اننگز میں 55 رنز پرآؤٹ ہونے والی جنوبی افریقا کی ٹیم دوسری اننگز میں 176رنز بنا سکی،  بھارت جو  پہلی اننگز میں 153 رنز پر آؤٹ ہوا اسے میچ جیت جیتنے کے لیے صرف 79 رنز کا ہدف ملا جو اس نے با آسانی تین وکٹ پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی  جیت کے ساتھ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کا فیصلہ 642 گیندوں میں ہونے کے بعد یہ میچ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ رہا۔

اس سےقبل مختصر ترین ٹیسٹ 656 گیندوں میں ختم ہوگیا تھا۔

1932میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف میچ 656 گیندوں میں جیتا تھا جبکہ 1934 میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا ٹیسٹ 672 گیندوں میں مکمل ہوا تھا۔


مزید خبریں :