04 جنوری ، 2024
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کے معاملے پر بیرسٹرگوہر اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے۔
بیرسٹرگوہر نے پریس کانفرنس ختم کی تو شیر افضل مروت آگئے اورکہا کہ وہ اپنی پریس کانفرنس کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہرکو بلانے چیئرمین آفس گئے لیکن بیرسٹرگوہر نے شیر افضل مروت کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔
شیر افضل مروت نے بیرسٹر عمیر نیازی کو اپنے ساتھ پریس کانفرنس کے لیے بلایا ، عمیر نیازی پریس کانفرنس میں کچھ دیر بیٹھ کر اٹھ گئے۔