20 جنوری ، 2013
لندن…انگلش پریمئر لیگ میں لیورپول نے ناروچ کو 5-0 سے شکست دے دی۔ چیمپینز مانچسٹر سٹی نے بھی اپنے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ آج مانچسٹر یونایئٹڈ، آرسنل اور چیلسی کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ انگلش پریمئر لیگ میں گزشتہ رات کھیلے جانے والے میچز میں لیورپول نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروچ سٹی کو ایک دو نہیں بلکہ 5-0 سے ہرا دیا۔ چیمپینز مانچسٹر سٹی نے فلہم کو 2-0 سے شکست دی۔ پریمئر لیگ میں آج سوپر سنڈے میں دو بڑے میچز ہونگے۔ پہلے میچ میں مانچسٹر یونائٹڈ کا مقابلہ ٹوٹنہم سے ہوگا۔ یونائٹڈ ٹیبل پر 22 میچز کے بعد 55 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔جبکہ ٹوٹنہم 40 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ آج کا دوسر ا بڑا میچ۔چیلسی اور آرسنل کے دمیان معرکہ آرائی اسٹیفرڈ برج پر ہوگی۔دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی بھرپور کوشش کریں گی۔