Time 08 جنوری ، 2024
کھیل

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈبرن نے بھی پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں

پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے: گرانٹ بریڈبرن کا سوشل میڈیا پر پیغام— فوٹو: فائل
پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے: گرانٹ بریڈبرن کا سوشل میڈیا پر پیغام— فوٹو: فائل

بھارت میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کیلئے کوچ کی خدمات سرانجام دینے والے گرانٹ بریڈبرن نے بھی پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں گرانٹ بریڈ برن نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار باب کو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔

پی سی بی کی سابقہ منیجمنٹ نے بریڈ برن کو مئی میں دو سال کیلئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔

بریڈبرن کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کو کہا گیا تھا، گرانڈ بریڈ برن جلد گلیمورگن کاؤنٹی کی کوچنگ سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ میں ٹیم میں بطور بیٹنگ شمولیت اختیار کر لی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیرت کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :