20 جنوری ، 2013
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران ایک مغوی شخص کو بازیاب کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹیئرکور کے اہلکاروں نے جناح ٹاوٴن کے علاقے کلی اسماعیل میں سرچ آپریشن کیا اس دوران چند روز قبل شہباز ٹاوٴن سے اغواء کیا گیا سعد رفیق نامی شخص بازیاب کرالیا گیا، کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ سعد رفیق مقامی تاجر کا بیٹا ہے۔