پاکستان
20 جنوری ، 2013

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل سے شروع ہورہے ہیں

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل سے شروع ہورہے ہیں

اسلام آباد … قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل سے شروع ہو رہے ہیں۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں ہوں گے۔ اجلاس سے قبل دونوں ایوانوں کے ہاوٴس بزنس ایڈوائرزی اجلاس ہوں گے جن میں طے کیا جائے گا کہ اجلاس کتنے دن جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کیلئے معمول کا ایجنڈا ترتیب دیا گیا ہے جس میں امن و امان کی صورتحال، پیٹرول کی قلت سے متعلق توجہ دلاوٴ نوٹس بھی شامل ہے۔ سینیٹ میں کل کے اجلاس میں بشیر بلور کو عالمی امن ایوارڈ کیلئے نامزد کئے جانے سے متعلق مختلف جماعتوں کے ارکان کی جانب سے قرار داد پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :