20 جنوری ، 2013
خیرپور … وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں پہلی بار صوبوں کو بااختیار بنایا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم عالی شاہ خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ سے سندھ کو 23 بلین روپے ملنے تھے لیکن سندھ حکومت نے 55 بلین روپے حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم عام کرنے کیلئے سندھ میں 7 نئی یونیورسٹیاں اور کیمپس قائم کئے ہیں، کراچی پہنچ کر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے 311 ملین روپے جاری کریں گے، یونیورسٹی کو 9 ملین روپے اضافی بھی دیئے جائیں گے۔