20 جنوری ، 2013
لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صوبے بھر میں قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دے دی۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اس رقم سے قبرستانوں کی چار دیواریوں اور جنازہ گاہوں کی تعمیر، پانی کے نکاس اور لائٹنگ کا انتظام کیا جائے گا۔ محمد شہباز شریف نے ہر ضلع میں آبادی کے تناسب سے قبرستانوں کا سروے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کمشنرز منصوبے کی خود نگرانی کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایبٹ روڈ پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔