20 جنوری ، 2013
پشاور … گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر گورنر ہاوٴس پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو کرگر گئے۔ گورنر ہاوٴس پشاور میں منعقد اسپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کی بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کے دوران گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر اچانک چکرا کرگر پڑے، تاہم ڈیوٹی پر موجود عملے نے انہیں سہارا دیا اور باہر لے گئے۔ گورنر ہاوٴس انتظامیہ کے مطابق گورنر کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز ہے اور ان کا شوگر لیول کم رہتا ہے، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔ کچھ دیر بعد گورنر خود چل کر ہال میں داخل ہوئے اور اپنی نشست پر بیٹھ کر شرکاء سے خطاب کیا۔