20 جنوری ، 2013
راولپنڈی … راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں ایک گھر سے میاں، بیوی اور بچی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی اور بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ، جاں بحق ہونے والی بچی کی عمر 8 ماہ ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق منڈی بہاوٴالدین سے ہے اور یہ خاندان چند روز قبل ہی پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی منتقل ہوا تھا۔ پولیس تہرے قتل کی اس واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔