پاکستان
20 جنوری ، 2013

کوئٹہ: گورنر راج کیخلاف متحدہ پارٹیز ایکشن کمیٹی کی ریلی اور دھرنا

کوئٹہ: گورنر راج کیخلاف متحدہ پارٹیز ایکشن کمیٹی کی ریلی اور دھرنا

کوئٹہ … بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف متحدہ پارٹیز ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیاگیا۔ احتجاجی ریلی میں جمعیت علمائے اسلام ف، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماوٴں اور کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی، احتجاجی ریلی سائنس کالج چوک سے شروع ہوئی اور جناح روڈ اور شاہراہ اقبال سے ہوتی ہوئی باچاخان چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں ریلی کے شرکاء کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر جے یو آئی ف کے رہنماء و سینیٹر حافظ حمداللہ اور دیگر رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورنر راج اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کی ایماء پر نافذ کیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سانحہ علمدار روڈکو گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے جواز کے طور پر استعمال کیا گیا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری صوبے میں گورنر راج ختم کرکے جمہوریت کو بحال کریں۔ اس موقع پر حافظ حمداللہ نے اعلان کیا کہ گورنر راج کے خلاف 25 جنوری کو صوبہ بھر میں شٹر ڈاوٴن اور یکم فروری کو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

مزید خبریں :