پاکستان
20 جنوری ، 2013

کراچی :ڈیفنس میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی :ڈیفنس میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی … کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے کراچی میں قیام امن کا پرزور مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی کے ارکان، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، شوبز کی شخصیات، طلبہ و طالبات اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ٹارگٹ کلنگ اور کراچی میں قتل و غارت گری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ ڈیفنس میں شاہ زیب کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی طرح کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور پر تشدد واقعات میں جان سے جانے والے افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور لواحقین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں :