20 جنوری ، 2013
اسلام آباد … سابق ممبر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کو کمیشن کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر جاوید لغاری کی زیر صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کیلئے خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سابق ممبر ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرر کرنے کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی۔