پاکستان
20 جنوری ، 2013

بلوچستان میں بھرتیوں پر پابندی عائد، ایڈوائزری کمیٹی تشکیل

کوئٹہ …حکومت بلوچستان نے صوبے میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے،اور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آئندہ محکموں میں بھرتیوں کی منظوری دے گی۔ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت نے بلوچستان بھر میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے تاہم اس کا اطلاق پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔اس سلسلے میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں نئی بھرتیوں کیلئے صوبائی حکومت نے ایڈوائزری کمیٹی بنا ئی ہے جس کے سربراہ ممبر بورڈ اف ریونیو ہوں گے جبکہ ممبران میں چیرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم ،سیکرٹری ایس اینڈ جے اے ڈی،سیکرٹری خزانہ اور نیب کے نمائندہ شامل ہوں گے۔جس محکمے میں نئی بھرتی کی ضرورت ہوگی وہ محکمہ اس کمیٹی سے این او سی حاصل کرے گا۔

مزید خبریں :