Time 10 جنوری ، 2024
پاکستان

غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی عدالت میں عدم موجودگی کے باعث ان پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی/ فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی عدالت میں عدم موجودگی کے باعث ان پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی/ فائل فوٹو

راولپنڈی: غیر شرعی نکاح کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی جہاں عدالت میں بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدالت میں عدم موجودگی کے باعث دونوں پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی جس پر بشریٰ بی بی کے وکلا نے عدالت میں ایک دن کی استثنیٰ کی استدعا کر دی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کا میڈیکل گراؤنڈ پر ایک روز کا استثنیٰ منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی، اب دونوں پر اگلی سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

مزید خبریں :