Time 14 جنوری ، 2024
جرائم

کراچی میں نوسرباز خواتین نے خاتون وکیل کےگھرکا صفایا کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں نوسرباز  خواتین نے خاتون وکیل کےگھر سے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ لی۔

واقعہ گزشتہ روز ایڈمن سوسائٹی میں خاتون ایڈووکیٹ کےگھر  پیش آیا، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واردات دھوکہ دہی سے کی گئی ، واقعےکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں خاتون وکیل کا کہنا ہےکہ دو خواتین گھرکا دروازہ کھٹکھٹا کر اندر  داخل ہوئیں، خواتین نے اپنے بچوں کو ٹیوشن پڑھوانےکا کہا، گھر میں آکر  خواتین نے والدہ  اور  بہن کو ہیپناٹائز کرکے نیم بیہوش کردیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہےکہ واردات میں ڈیڑھ کروڑ روپےکا سونا اور چار لاکھ نقدی لوٹ لی گئی۔

مزید خبریں :