Time 15 جنوری ، 2024
پاکستان

لاہور بار انتخابات میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر 40 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

لاہور بار انتخابات میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر 40 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

لاہور بار کے انتخابات میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 40 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے اسلام پورہ تھانہ میں دہشتگردی، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آر میں 16 ملزمان کو نامزد بھی کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے فائرنگ کے دوران ڈی ایس پی کی وردی پھاڑی اور تشدد بھی کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ایک کانسٹیبل شاہد کو اسلحے کے زور پر اغوا  کیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری عمارات اور سرکاری گاڑی پر بھی گولیاں لگیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر پینل کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔

مزید خبریں :