Time 15 جنوری ، 2024
جرائم

اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا اپنے دفتر میں قاتلا نہ حملے میں زخمی

اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پشاور کے عملے نے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا جس کیخلاف مختلف مقدمات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ فوٹو فائل
اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پشاور کے عملے نے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا جس کیخلاف مختلف مقدمات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

پشاور:اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پشاور میں ملزم نے اکاؤنٹنٹ جنرل پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا۔

ملزم گوہرزمان بغیر اجازت دفتر میں داخل ہوتے ہی گالم گلوچ کی اور حملہ کیا جس سے  اکاؤنٹنٹ جنرل زخمی ہو گئے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پشاور کے عملے نے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا جس کیخلاف مختلف مقدمات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ شرقی کو رپورٹ درج کراتے ہوئے ڈاکٹر اکبرعلی خان نے بتایا کہ وہ اے جی آفس خیبر پختونخوا کا اکاؤنٹنٹ جنرل ہے، وہ اپنے دفتر میں کام میں مصروف تھا کہ اس دوران ملزم گوہر زمان بغیر اجازت دفتر میں داخل ہوا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے ان پر قاتلانہ حملہ کیا اور کسی چیز سے اس کے سر اور چہرے پر گزارات شروع کیے جس سے اس کی دائیں آنکھ زخمی ہوگئی، اس دوران دیگرعملہ دفتر پہنچ گیا اور انہوں نے ملزمان کو قابو کرکے ان کی جان بچائی۔

مزید خبریں :