کھیل
21 جنوری ، 2013

آسٹریلین اوپن: وکٹوریا ازرینکا اورکنزیٹیسوا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

آسٹریلین اوپن: وکٹوریا ازرینکا اورکنزیٹیسوا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

میلبرن…عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اور دفائی چیمپین بیلاروس کی وکٹوریا ازرینکا اور ڈنمارک کی Svetlana Kuznetsovaآسٹریلین اوپن کے کواٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ سربیا کے نواک جوکو وچ بھی ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کواٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ میلبرن میں واقع راڈ لیور ارینہ میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں ڈنمار ک کی Svetlana Kuznetsova نے سابق ورلڈ نمبر ون ڈنمارک کی کیرولاین ووزنیاکی کو شکست کرکوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ کزنی ٹسوانے میچ چھ دو، دو چھ اور سات پانچ سے اپنے نام کیا کواٹر فائنل میں ان کا مقابلہ دفائی چیمپین وکٹوریا ازرینکا سے ہوگا۔ ازرینکا نے پری کوارٹر فائنل میں Elena Vesnina کو چھ ایک اور چھ ایک سے ہرایا۔ مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ نووک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹنس لاس واورنکا کو سخت جدوجہد کے بعد ایک چھ، سات پانچ،چھ چار،چھ سات اوربارہ دس سے شکست کرکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

مزید خبریں :