21 جنوری ، 2013
لندن…انگلش پریمئر لیگ میں چیلسی نے آرسنل کو 2-1 سے ہرا دیا۔ مانچسٹر یونائٹیڈ اور ٹوٹنہم کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ لا لیگا میں بارسلونا کو سیزن میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اسٹیم فرڈ برج پر کھیلے جانے والے میچ میں چیلسی نے آرسنل کو 2-1 سے شکست دی۔ وائٹ ہارٹ لین میں کھیلے جانے والا مانچسٹر یونائٹیڈ اور ٹوٹنہم ہوٹسپرز کا میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔ انگلینڈ سے رخ کرتے ہیں اسپین کا جہاں بارسلونا کو سیزن میں پہلی دفعہ لیگ میں شکست ہوئی۔ ریال سوسیڈاڈ کے خلاف میچ میں کیٹالانز کو 3-2 سے شکست سے سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ریال چیمپینز ریال میڈریڈ بہترین فارم میں دکھائی دیئے۔ رونالڈو کے دو گولز کی بدولت ریال میڈریڈ نے ولینسیا کو 5-0 سے ٹھکانے لگایا۔Atletico Madrid نے لیوانٹے کو 2-0 سے ہرایا۔