صحت و سائنس
25 فروری ، 2012

پنجاب میں ڈینگی کی ممکنہ وبا سے نمٹنے کے انتظامات مکمل

پنجاب میں ڈینگی کی ممکنہ وبا سے نمٹنے کے انتظامات مکمل

لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کی ممکنہ وبا سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور عوام کو ڈینگی سے متعلق بھرپور آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ لاہور میں ڈینگی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے بچاو کے بارے میں آگاہی کا خصوصی پیریڈ جاری رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سری لنکا سے تربیت حاصل کرنے والے ماسٹر ٹرینرز دوسرے اضلاع میں متعلقہ افراد کو تربیت کا عمل جاری رکھیں۔ ڈینگی کی صورت حال کے بارے میں میڈیا کی آگاہی کے لئے موثر نظام اپنایا جائے۔

مزید خبریں :