کھیل
Time 24 جنوری ، 2024

قومی کرکٹر فخر زمان نے میلبرن میں اکیڈمی قائم کردی

قومی کرکٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اکیڈمی قائم کردی۔

اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فخر زمان نے کہا کہ اکیڈمی میں عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی، اسے بنانے کا مقصد اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی بنیادی چیزوں پر کام کرکے ٹیمیں تیار کرنا ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا، دبئی اور پاکستان سے اکیڈمی کی ٹیمیں دوروں کا تبادلہ کریں گی۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں دو اکیڈمیز قائم کر چکے ہیں، ایک اور پر کام جاری ہے، ہم نے اکیڈمی میں اسکالرشپ پر بھی کھلاڑیوں کو رکھا ہے۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی مشکل سے کرکٹ کھیلی ہے، اب چاہتا ہوں دوسروں کو مشکل نہ ہو۔

واضح رہے کہ فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ مکمل ہونے پر آسٹریلیا  آگئے تھے جہاں انہوں نے  اپنی اکیڈمی کے سلسلے میں قیام کیا۔

مزید خبریں :