کھیل
Time 24 جنوری ، 2024

بھارت نے پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر کو تاخیر کے بعد ویزہ جاری کر دیا

فوٹو: شعیب بشیر فائل
فوٹو: شعیب بشیر فائل

بھارت نے پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر شعیب بشیر کو تاخیر کے بعد ویزہ جاری کر دیا ہے۔

بھارتی حکومت نے پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیےویزہ جاری نہیں کیا تھا۔

ویزے میں تاخیر کی وجہ سے شعیب بشیر بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ ہو گئے، وہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں ، ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے  وہ اتوار کو انگلش ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کر پائے تھے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے شعیب بشیر کے ساتھ بھارتی رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ایسا رویہ دیکھنا کافی مایوس کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعیب بشیر پہلے کھلاڑی نہیں جن کے ساتھ ایسا ہوا ہے۔

تاہم تاخیر کے بعد اب بھارتی حکومت نے شعیب بشیر کو ویزہ جاری کر دیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق شعیب بشیر رواں ہفتے کے آخر میں انگلش کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، ہمیں خوشی ہے اس معاملے کو حل کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان سے تعلق کی وجہ سے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کو بھی گزشتہ سال تاخیر سے بھارتی ویزہ جاری کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ برس برطانیہ میں مقیم کم از کم دو پاکستانی نژاد صحافی بھی ورلڈ کپ کی کوریج سے محروم رہے تھے۔

مزید خبریں :