کھیل
Time 29 جنوری ، 2024

'تکلیف تھی لیکن میں نے کہا بولنگ کرونگا'، آسٹریلیا کی 7 وکٹیں اڑانے والے شمر جوزف

کپتان نے مجھے کہا آپ بولنگ کرو گے جس پر میں نے کہا میں تو کٹ بھی نہیں لایا ، کٹ کا انتظار کیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کپتان کو میری ضرورت ہے: ویسٹ انڈین بولر—فوٹو: ای ایس پی این
کپتان نے مجھے کہا آپ بولنگ کرو گے جس پر میں نے کہا میں تو کٹ بھی نہیں لایا ، کٹ کا انتظار کیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کپتان کو میری ضرورت ہے: ویسٹ انڈین بولر—فوٹو: ای ایس پی این

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر  شمر جوزف جو آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح کے ہیرو ہیں، وہ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پلیئنگ کٹ گراؤنڈ میں لائے ہی نہیں تھے۔

شمر جوزف نے 7 وکٹیں لے کر ٹیم کو آسٹریلیا میں 27 برس بعد کامیابی دلائی اور اس میچ میں میزبان ٹیم سے محض 8 رنز سے جیت چھین لی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے ہیرو شمر جوزف کو یقین تھا کہ وہ ٹیسٹ میں اب بولنگ نہیں کرا سکیں گے لیکن انہوں نے تکلیف پر قابو پایا اور پھر یادگار کارنامہ سرانجام دے دیا۔

شمر جوزف کو ایک روز قبل مچیل اسٹارک کا یارکر پاؤں کے انگوٹھے پر لگا تھا، وہ  تکلیف میں بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے تھے اور انہیں بولنگ کرنے کا یقین بھی نہیں تھا۔

شمر جوزف نے اس یادگار میچ کے حوالے سے کہا کہ مجھے اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں کہ جیت کے بعد میں باؤنڈری کی طرف بھاگا اور سب میرے پیچھے تھے، مجھے توقع نہیں تھی کہ میں کھیل پاؤں گا، چوتھے روز فیلڈنگ کے لیے نہیں گیا۔

ویسٹ انڈین بولر کا کہنا تھا کہ کپتان نے مجھے کہا آپ بولنگ کرو گے جس پر میں نے کہا میں تو کٹ بھی نہیں لایا ، کٹ کا انتظار کیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کپتان کو میری ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تکلیف تھی لیکن میں نے کہا کہ بولنگ کروں گا۔

واضح رہے کہ شمر جوزف نےکھیل کے آغاز کے 40 منٹ بعد بولنگ شروع کی اور اس دوران آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ اتوار کو برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 27 سال بعد ان کے ہوم گراؤنڈ پر تاریخی شکست دی۔

مزید خبریں :