گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں 29 ویں روز بھی دھرنا جاری

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں 29 ویں روز  بھی دھرنا جاری ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی نےگزشتہ روز  سبسڈائز گندم کی پرانی قیمتوں کی بحالی کے حکومتی فیصلےکو مسترد کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنےکا اعلان کیا تھا۔

چیف کوآرڈینیٹر عوامی ایکشن کمیٹی احسان علی ایڈووکیٹ نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ جب تک چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل تمام 15 مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان فنانس ایکٹ 2023 کو فی الفور کالعدم اور  آئینی حقوق سے محروم گلگت بلتستان میں عائد تمام غیر قانونی ٹیکسز کا  فوری خاتمہ کیا جائے۔

ضلع غذر کے مختلف علاقوں سے روانہ ہونے والا ہزاروں افراد پر مشتمل بڑا قافلہ آج گلگت پہنچ کر مرکزی دھرنے میں شامل ہوگیا۔ 

ادھر مرکزی انجمن تاجران گلگت اور  ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی کال پر پورے گلگت بلتستان میں 26 تا 28 جنوری مسلسل 3 روز مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال رہی۔

مزید خبریں :