23 جنوری ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 5 ارب 9 کروڑ 99 لاکھ 62 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ مانگ لی، انتخابی الاوٴنسز پر ایک ارب 26 کروڑ جبکہ بیلٹ پیپرز، پوسٹرز اور پلے کارڈ کی اشاعت پر ایک ارب روپے خرچ ہوں گے۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی طرف سے سینیٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے خزانہ ڈویژن سے اضافی گرانٹ کیلئے درخواست کی ہے۔ انتخابات کے دوران الاوٴنسز کی مد میں 1 ارب 26 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، انتخابی سامان کی نقل و حمل پر 48 کروڑ روپے، تشہیری اخراجات 45 کروڑ جبکہ عملے کا اعزازیہ 9 کروڑ روپے ہوگا۔ انتخابی سامان کی خریداری پر 14 کروڑ 80 لاکھ روپے، بیلٹ باکس اور ووٹنگ اسکرین کی خریداری پر 21 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔