پاکستان
23 جنوری ، 2013

چیئرمین نیب، ڈی جی نیب پنجاب کو رینٹل پاور تفتیش سے روکنے کی درخواست

چیئرمین نیب، ڈی جی نیب پنجاب کو رینٹل پاور تفتیش سے روکنے کی درخواست

لاہور … رینٹل پاور کیس میں چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب پنجاب اور ڈی جی نیب ایچ آر کو تفتیش سے روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب پنجاب اور ڈی جی نیب ایچ آر کو رینٹل پاور کیس کی تفتیش سے روکنے کی درخواست دائرکی گئی ہے۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رینٹل پاور کیس کی تفتیش کی خود نگرانی کرے اور اس حوالے سے اسپیشل پبلک پراسیکیورٹی تعینات کیا جائے۔

مزید خبریں :