23 جنوری ، 2013
ممبئی…بھاتی گلوکارہ آشا بھونسلے نے گلوکاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ ان کی پہلی فلم ”امی “ کے میوزک لانچ کی تقریب ممبئی میں ہوئی۔ جس میں لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بھی شرکت کی۔ آشا بھونسلے کی سریلی آواز کا جادو تو سالوں سے بالی ووڈ فلموں میں چل ہی رہا ہے۔لیکن اب آشا بھونسلے پہلی بار کسی بالی وڈ فلم میں بطور اداکارہ جلوہ گر ہورہی ہیں۔ان کی آنے والی فلم ”امی “ کے میوزک لانچ کی تقریب ممبئی میں ہوئی۔ اس موقع پر آشا نے اُمید ظاہر کی کہ ان کے مداح اُن کی اداکاری کو بھی پسند کریں گے۔ تقریب میں سچن ٹنڈولکر بھی موجود تھے۔ جنھوں نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔