23 جنوری ، 2013
راولپنڈ ی … بے روزگاری اور تنگ دستی کے پسے عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور ڈرن حملہ ہوگیا، راول پنڈی میں نان اور روٹی مزید ایک روپیہ مہنگی کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں نان بائی ایسوسی ایشن کے نائب صدر ملک ممتاز نے جیو نیوز کو بتایا کہ نان 6 روپے سے بڑھا کر 7 روپے کردیا گیا ہے جبکہ روٹی کی قیمت 5 روپے سے بڑھا کر6 روپے کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ روٹی اور نان مجبور ی میں مہنگے کئے گئے ہیں، کیونکہ 80 کلو آٹے کا تھیلا 2200 سے بڑھ کر 3000 روپے ہوگیا، گیس کا بل 25 ہزار سے بڑھ کر 30 ہزار روپے اور یومیہ ڈیڑھ ہزار روپے کوئلے اور لکڑی پر خرچ کرتے ہیں۔