06 فروری ، 2024
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور رات میں ٹھنڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے اور مشرق سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔