پاکستان
23 جنوری ، 2013

ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے سیف الدین کھوسہ پیپلزپارٹی میں شامل

ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے سیف الدین کھوسہ پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سینئر مشیر ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی سیف الدین کھوسہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے کام کر رہی ہے، مسلم لیگ ن سنجیدہ نہیں۔ اسلام آباد میں وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور فریال تالپور کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں سیف الدین کھوسہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے پر کام کر رہی ہے، جبکہ مسلم لیگ ن نئے صوبوں کے قیام میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد علاقے کے مزید اہم سیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے جمہوریت پسند لوگوں کو ساتھ ملا کر اسی اسمبلی سے نئے صوبے کا آئینی بل منظورکرایاجائے۔

مزید خبریں :