پاکستان
23 جنوری ، 2013

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دل کے مریضوں کے مفت علاج کا فیصلہ

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دل کے مریضوں کے مفت علاج کا فیصلہ

پشاور … پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مینجمنٹ کو نسل نے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور ڈاکٹر ارشد جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل امراض قلب کے مریضوں کی مفت ای سی جی، ایکو کارڈیو گرافی، ای ٹی ٹی، ہولٹر مانیٹرنگ سمیت دیگر سہولیات مریضوں کو فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر ارشد جاوید کے مطابق آوٴٹ ڈور مریضوں کیلئے ای سی جی کی فیس15 روپے، ایکو کارڈیو گرافی کی فیس 450 سے کم کرکے 250 روپے، ای ٹی ٹی کی فیس 550 سے کم کرکے 500 روپے اور ہولٹر کی فیس 600 سے کم کرکے 400 روپے کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو مفت سہو لیات فراہم کرنے کیلئے مزید اقدا مات کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :