23 جنوری ، 2013
کراچی … وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں 11ربیع الاول کی بھی چھٹی اعلان کردیا، جمعہ 12ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے میں 11 ربیع الاول (جمعرات) کی بھی چھٹی کا اعلان کردیا، جبکہ 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل ہے، یوں صوبہ سندھ میں ہفتہ ، اتوار کی تعطیلات ملا ملا کر ایک بار پھر 4 چھٹیاں آرہی ہیں۔