Time 07 فروری ، 2024
پاکستان

پولیس الیکشن ڈیوٹی میں مصروف، کراچی کی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق  آئی آئی چندریگر روڈ، آئی سی آئی، گلبائی ، شیرشاہ پراچہ چوک پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔اس کے علاوہ شیرشاہ سے غنی چورنگی جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے،  ہمارے پاس ہیوی ٹریفک کی پیشگی اطلاعات نہیں تھی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق الیکشن کی وجہ سے نفری کی کمی کا سامنا ہے، کوشش کر رہے ہیں ٹریفک بحال کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کل 8 فروری بروز جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوگی۔

Election Results | Pakistan Election 2024 | Constituency

مزید خبریں :