پاکستان
23 جنوری ، 2013

طاہر القادری کے ساتھ معاہدہ: وزیرقانون کی آئینی ماہرین کیساتھ مشاورت

طاہر القادری کے ساتھ معاہدہ: وزیرقانون کی آئینی ماہرین کیساتھ مشاورت

اسلام آباد … وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ معاہدے کے معاملے پر آئینی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔ ایس ایم ظفر کا کہنا ہے کہ معاہدے کی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں، آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی بعض شقیں قابل عمل نہیں ہیں۔ اسلام آباد میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے آئینی ماہرین ایس ایم ظفر اور بیرسٹر اعتزاز احسن سے مشاورت کی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں ایس ایم ظفر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ معاہدہ صرف اعتماد کی بات ہے، کئی وعدے ہوئے جو ایفاء نہیں ہوئے، آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی بعض شقیں قابل عمل نہیں ، آئین میں صادق اور امین کی تعریف درج نہیں ہے، اسلام کی تعلیمات کو کون اپناتا ہے، اس کا تعین بھی مشکل عمل ہے، تاہم آرٹیکل 62 اور 63 کی بعض شقوں پر عمل ہو سکتا ہے، جن کے تحت بینک نادہندگان اور ٹیکس نہ دینے والوں پر پابندی ہونی چاہئے۔

مزید خبریں :