کراچی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کی سرد ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :