پاکستان
Time 08 فروری ، 2024

بلاول، شہباز، زرداری، فضل الرحمان اور سراج الحق نے کہاں ووٹ کاسٹ کیے؟

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ملک میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 82 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ووٹ ڈالیں گے تو ملک کی تقدیر بدلے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے نواز شریف کو موقع دیا تو سب مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے، نفرتیں اور کدورتیں دور کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے این اے 194 نوڈیرو میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 207 نوابشاہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے این اے 65 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ خورشید شاہ نے این اے 200 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 202 میں ووٹ کاسٹ ڈالا۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے این اے 218 کے پولنگ اسٹیشن ہادی نگر اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ شرجیل میمن نے پولنگ اسٹیشن گوٹھ شاہنواز جونیجو میں کاسٹ کیا۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے بنیادی مرکز صحت 12 ایم پی آر لودھراں میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جندول کے علاقے ثمر باغ اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کلپانی ڈگر بونیر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آبائی گاؤں عبدالخیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے آبائی علاقے مرغز میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق اپوزیشن لیڈر  قومی اسمبلی راجہ ریاض نے این اے 104 فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشن 9 پر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما اور آزاد امیدوار عامر ڈوگر نے این اے 149 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہون کے پولنگ اسٹیشن واہڑ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 اولڈ تھانہ ملیر کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے این 250 علیمیہ اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ رہنما ایم کیو ایم پاکستان رؤف صدیقی نے این اے 248 پولنگ اسٹیشن نمبر 12 میں ووٹ ڈالا۔

این اے 232 سے ایم کیو ایم امیدوار آسیہ اسحاق نے بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے اپنا ووٹ آئی ایم اے اسکول ماڈل کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے اہلیہ کے ہمراہ بوائز اسکاؤٹس ہیڈکواٹر کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر چیف جسٹس پولنگ پر موجود پولنگ اسٹاف اور ووٹرز سے گھل مل گئے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کا کہنا تھا عوام آج ووٹ ڈال کر قومی فریضہ انجام دیں،  عوام آج اپنے بہترین نمائندے منتخب کرنے کے لیے ووٹ کاسٹ کریں۔

Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA

مزید خبریں :