Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق این اے 6 لوئر دیر 1 سے شکست کھاگئے

این اے 6 لوئر دیر 1 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشیر خان نے سراج الحق کو شکست دی/ فائل فوٹو
این اے 6 لوئر دیر 1 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشیر خان نے سراج الحق کو شکست دی/ فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق عام انتخابات میں شکست کھاگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کےا میر سراج الحق لوئر دیر 1 سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6 سے کامیاب نہ ہوسکے۔

این اے 6 لوئر دیر 1 سے آزاد امیدوار محمد بشیر خان نے سراج الحق کو شکست دی۔

امیر جماعت اسلامی نے 52545 ووٹ لیے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بشیر خان نے 76295 ووٹ لیے۔


مزید خبریں :