پاکستان
Time 12 فروری ، 2024

شہباز کا 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ، فضل الرحمان کا انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار

شہباز شریف نے وفاق میں حکومت سازی پرمولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، انہوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا: ذرائع— فوٹو:فائل
شہباز شریف نے وفاق میں حکومت سازی پرمولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، انہوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا: ذرائع— فوٹو:فائل 

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے 24 گھنٹوں میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے دوسرا رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے وفاق میں حکومت سازی پرمولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے مجلس عاملہ اور امرا اجلاس میں مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے گفتگو میں کہا کہ بدھ کو اجلاس میں مشاورت کریں گے اور مشاورت کرکے لائحہ عمل بتائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام قومی اسمبلی کی 4 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد مرکز میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ نواز شریف نے اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :