24 جنوری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ افسروں کی دوبارہ کنٹریکٹ پر تعیناتیاں سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہی۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سپریم کورٹ میں سید محمود اختر نقوی کی جانب سے تقرریاں چیلنج کی گئیں۔ درخواست کے ہمراہ ایوان صدر کے سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ وسیم احمد سمیت 31 ریٹائرڈ افسران کی فہرست بھی لف کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ ریٹائرڈ افسران کو گریڈ 21 اور 22 میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا، یہ بھرتیاں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہیں، اس لئے نوٹس لیاجائے۔