24 جنوری ، 2013
لاہور … گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور گلگت بلتستان کے گورنر پیر سید کرم علی شاہ نے لاہور میں ملاقات کی ہے، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہاوٴس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام اور گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ پیر سید کرم علی شاہ نے گورنر پنجاب کوان کی نئی تقرری پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے دانشمندانہ فیصلے سے پنجاب میں غیر جانبدار گورنر کی تقرری اور صوبہ پنجاب کے سیاسی ماحول میں خوشگوارتبدیلی آئی ہے۔