کھیل
Time 16 فروری ، 2024

پیٹرول نہیں پیتاکہ 100سے 150چھکے ماروں، آصف نے پرانے بیان کو غلطی قرار دیدیا

اگست 2022 میں آصف علی نے ایشیا کپ کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اپنی روزانہ کی پریکٹس کے دوران 100 سے 150 چھکے لگانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ میچ کے دوران چھکے مار سکوں‘۔/فوٹوفائل
اگست 2022 میں آصف علی نے ایشیا کپ کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'اپنی روزانہ کی پریکٹس کے دوران 100 سے 150 چھکے لگانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ میچ کے دوران چھکے مار سکوں‘۔/فوٹوفائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر  آصف علی  نے روزانہ 100 سے 150 چھکوں کی پریکٹس کے بیان کو غلطی قرار دیدیا۔

اگست 2022 میں آصف علی نے ایشیا کپ کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'اپنی روزانہ کی پریکٹس کے دوران 100 سے 150 چھکے لگانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ میچ کے دوران چھکے مار سکوں‘۔

جس کے بعد ایشیا کپ میں آصف علی کی ناقص کارکردگی کے بعد ان کے بیان پر انھیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے حال ہی میں میڈیا گفتگو کے دوران آصف علی نے کہا کہ میں پیٹرول تو نہیں پیتا کہ روزانہ 300 چھکے ماروں ؟ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کیمپ کے دوران چھکے لگانے کی پریکٹس کرتا رہا مگر اس بیان پر میری بھی غلطی تھی اور لگانے والے کی بھی۔

 سابق کپتان بابر اعظم کی کپتانی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ بابر اسی انداز سے کپتانی کر رہے ہیں جیسے وہ پاکستان ٹیم کی کرتے ہیں، بابر اعظم فیلڈ میں تمام کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، بابر اعظم کا بڑا پن ہے کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

آصف علی نے فینز سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ فینز دعا کریں تاکہ میں  پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کر کے ٹیم میں کم بیک کر سکوں، بیرون ملک بھی مختلف ٹیموں سے کھیلنے کا تجربہ ہے، جس چیز میں تھوڑی کمی تھی اس پر کام کیا ہے، پی ایس ایل میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ آصف علی 17 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 9 میں  پشاور زلمی کی جانب سے پہلا سیزن کھیلیں گے۔

مزید خبریں :