پاکستان
24 جنوری ، 2013

جے یو آئی ف کا اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا امکان

پشاور … عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیزکانفرنس میں جے یوآئی کی شرکت کے امکانات پیداہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دہشت گردی کے بارے میں لائحہ عمل کیلئے اے این پی کی مجوزہ اے پی سی کے بارے میں سخت ریمارکس کے بعد اسفند یار ولی خان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان نے انہیں قبائلی گرینڈ جرگے کے فیصلوں کو ماننے کی شرط پر مجوزہ اے پی سی میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق نئی پیشرفت پر جے یوآئی خیبرپختونخوا کو اعتماد میں لینے کیلئے 28 جنوری کو پشاورمیں صوبائی مجلس شوریٰ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں مولانا فضل الرحمان بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :