24 جنوری ، 2013
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم اور سیٹ اپ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنے گا، اس حوالے سے وہ رابطے شروع کر رہے ہیں۔ نائب وزیراعظم پرویز الٰہی اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی جس کے دوران آئندہ عام انتخابات اور نگراں سیٹ اپ سے متعلق امور پر بات کی گئی۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت غیرجانبدار اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی، وہ نگراں سیٹ اپ اور انتخابی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے شروع کررہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم سے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ان کی جماعت حکومت کے ساتھ ہے۔