پاکستان
24 جنوری ، 2013

آزادکشمیر:تتری نوٹ سیکٹر میں کراسنگ پوائنٹ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

میرپور…کنٹرول لائن پر تتری نوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کی جانب سے فائربندی کے بعد کراسنگ پوائنٹ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی ریٹائرڈ بریگیڈیر اسماعیل نے مظفر آباد میں جیونیوز سے ٹیلی فون پرگفت گو میں کہا کہ وزارت خارجہ پاکستان نے ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کو مقامی سطح پر سیکیورٹی وجوہات پر تجارت روکنے یا جاری رکھنے کا اختیاردے رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فائربندی رہی تو اس سیکٹر سے تجارت اور سفر کی سہولت بدستور برقرار رہیگی۔چند روز قبل کنٹرول لائن تتری نوٹ سیکٹرمیں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعدسے تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔

مزید خبریں :