Time 17 فروری ، 2024
جرائم

پشاور: پی ٹی آئی جلسے کے باہر فائرنگ، دو ملزمان گرفتار

پی ٹی آئی کارکنوں نے گھیراؤ کرکے فائرنگ کرنے والوں کی پٹائی کردی— فوٹو: اسکرین گریب
پی ٹی آئی کارکنوں نے گھیراؤ کرکے فائرنگ کرنے والوں کی پٹائی کردی— فوٹو: اسکرین گریب

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے باہر فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جلسہ کیا۔ جلسے میں نو منتخب اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

جلسے سے مقامی رہنماؤں سمیت نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی خطاب کیا۔

جلسہ ختم ہونے کے بعد باہر نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی، پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان اور اس کے ساتھی کو پکڑ لیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے گھیراؤ کرکے فائرنگ کرنے والوں کی پٹائی کردی تاہم پولیس نے دونوں ملزمان کو کارکنوں سے چھڑوا کر تھانے منتقل کردیا۔

مزید خبریں :