پاکستان
24 جنوری ، 2013

الیکشن کمیشن کراچی میں ووٹرلسٹوں اور حلقہ بندیوں کی طرف توجہ دے، منور حسن

الیکشن کمیشن کراچی میں ووٹرلسٹوں اور حلقہ بندیوں کی طرف توجہ دے، منور حسن

لاہور…امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے کراچی میں ووٹرلسٹوں کی درستگی اور حلقہ بندیوں کی طرف توجہ دینی چاہئے ۔نوشہر ہ میں قاضی حسین احمد کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مشن ملک میں حقیقی اسلامی نظام کا نفاذہے۔ قاضی حسین احمد نے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے اسلام کی بہت خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ سے الیکشن کے حوالے سے لوگوں میں مایوسی پھیل گئی تھی۔ لیکن اب حالات ٹھیک ہوچکے ہیں۔ طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کی برطرفی کا جو مطالبہ کیا تھا۔ اس کے خلاف وکلاء کا فیصلہ آچکاہے کہ الیکشن کمیشن نہ تبدیل ہوسکتاہے نہ برطرف، وہ اس فیصلے کی تائیدکرتے ہیں۔منورحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے کراچی میں ووٹرلسٹوں کی درستگی اور حلقہ بندیوں کی طرف توجہ دینی چاہئے تاکہ کوئی ووٹ غلط استعمال نہ ہو۔

مزید خبریں :