24 جنوری ، 2013
لاہور…ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ ابتسام الہٰی ظہیرنے کہا کہ رسول اللہ کی زندگی تمام مسلمانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے اور مسلمان رسول اللہ کی سیرت اور تعلیمات کو اپنائے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے سیرت رسولﷺ کو مسجد اور عبادت تک محدود کردیا ہے جبکہ رسو ل اللہ ریاست اور سیاست میں بھی ہمار ے لیے راہنماء کی حیثیت رکھتے ہیں۔رسول اللہ کی کامل اورمکمل سیرت کے ہوتے ہوئے یہود ونصاریٰ کی نقالی کر نا مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا عظمت ِ رفتہ کے حصول کے لیے مسلمانو ں کو سنت نبوی ﷺ کو اپنانا ہوگا اور نبی ﷺ کی سنت اور تعلیمات کے فروغ اور نشرو اشاعت کے لیے تما م دینی جماعتوں،اداروں اور شخصیات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔